0

جہاز میں موت کو قریب دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا، سمیع خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک واقعہ بیان کیا جس میں انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ جہاز میں کراچی سے لاہور جا رہے تھے کہ اس دوران مجھ سمیت تمام مسافر جان سے بال بال بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ میں رمضان المبارک میں کراچی میں تھا اور عید کے لیے میں کراچی سے لاہور طیارے میں جا رہا تھا اور جہاز میں میری کھڑکی والی سیٹ درمیانی نہیں تھی۔سمیع خان نے انکشاف کیا کہ جیسے ہی انہوں نے اس ہنگامہ آرائی کو محسوس کیا تو میرے ساتھ بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور بتایا کہ جہاز کے ٹائر شاید نہیں کھل رہے ہیں۔ یہ سن کر میں نے کہا کہ پھر کلمہ پڑھو۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے اچانک یاد آیا کہ ایک سال قبل کراچی میں بھی ایسا ہی حادثہ ہوا تھا اور اس وقت موسم خراب نہیں تھا اور اب موسم خراب ہے۔ جیسے جیسے جہاز اوپر جا رہا تھا، تمام مسافر کلمہ پڑھ رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں وجہ نہیں بتائی گئی، صرف اعلان کیا گیا کہ لینڈ کرنا تھوڑا مشکل ہے، اس لیے طیارہ اسلام آباد لے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں