تازہ ترینلائف سٹائل
ٹرنڈنگ

سچی تڑپ کام آئی،عامر القذافی کا حج کا معجزاتی سفر

جہاز دو بار فنی خرابی کے باعث واپس آیا ، تیسری بار عامر القذافی سوار ہوئے تو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہوا۔

اسلامی دنیا میں حج کا سفر ہمیشہ سے ایمان، صبر اور استقامت کا امتحان رہا ہے، لیکن لیبیا کے نوجوان عامر المہدی منصور القذافی کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ ناقابل یقین حقیقت بن گیا۔

جہاز دو بار عامر کو لیے بغیر روانہ ہوا لیکن فنی خرابی کی وجہ سے واپس آنا پڑا تاہم جب تیسری بار انہیں سوار ہونے کی اجازت ملی تو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔

عامر کا خواب تھا کہ وہ اس سال فریضہ حج ادا کرے، لیکن ایئرپورٹ پر امیگریشن کے دوران اس کے خاندانی نام ‘القذافی’ کی وجہ سے سیکیورٹی نظام نے اسے روک لیا۔ اس کے ساتھیوں کا گروپ جہاز میں سوار ہو گیا، مگر عامر کو اجازت نہ ملی۔
عامر نے کہا کہ وہ یہاں سے حج پر ہی جائے گا، اس کے علاوہ کہیں نہیں جائے گا۔

جہاز روانہ ہو گیا، مگر حیرت انگیز طور پر فنی خرابی کے باعث واپس لوٹ آیا۔ پرواز دوبارہ روانہ ہوئی، اور پھر سے تکنیکی مسئلہ درپیش آیا، جو ایک بار پھر واپسی کا سبب بنا۔ دوسری ہنگامی لینڈنگ کے بعد، کپتان نے اعلان کیا کہ میں عامر کو ساتھ لیے بغیر نہیں جاؤں گا۔

اس اعلان کے بعد حکام نے عامر کو حج کی اجازت دے دی۔ تیسری کوشش میں وہ طیارے میں سوار ہوا، اور پرواز کسی مشکل کے بغیر منزل تک پہنچ گئی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جہاں لاکھوں افراد نے اسے دعا، یقین اور تقدیر کی طاقت کی ایک زندہ مثال قرار دیا۔
عامر نے بعد میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ میرے نصیب میں تھا، تو کوئی چیز مجھے روک نہیں سکتی تھی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button