0

ہر صوبے میں جاکر جلسے کروں گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈا پور نے ختمی اعلان کردیا

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہر صوبے میں جا کر جلسے کروں گا اور دیکھوں گا کہ کون روکتا ہے۔امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردان اور صوابی کی پولیس دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے، ہم پولیس فورس مانگ رہے ہیں لیکن ہمیں وہ حق نہیں دیا جا رہا جو وفاقی حکومت کو قبائلی اضلاع کو دینا تھا۔ خطے میں حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟ لوگوں کو بجلی کے زیادہ بل مل رہے ہیں، آپ ادا بھی نہیں کر رہے۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوامی حکومت چلانا چاہتا ہوں، رشوت مانگنے والوں کو بلاک کیا جائے گا، ایسا نظام بناؤں گا جس سے عوام کو ریلیف ملے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، مذاکرات ہی حل ہے، پورے خطے کی صورتحال بات چیت سے ہی ٹھیک ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے واپڈا کو ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے، پہلے احکامات واپس لیں اور اس کے بعد بات کی جائے گی کہ ان کا مزاج کیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے تک کارروائی روک دی جائے، دیکھا جائے گا کہ وہ کس حد تک بات کرنے پر آمادہ ہیں، مسائل حل کرنے کا راستہ نکالا تو ہمارا لائحہ عمل مختلف ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت اس وقت تک ڈیلیور نہیں کر سکتی جب تک عوام ساتھ نہ ہو، عوام کو پیغام ہے کہ رشوت لینے والوں کے سامنے ڈٹ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں