0

گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، علی امین گنڈاپور نےحیران کن بات کہہ دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حلف برداری میں کسی نے شرکت نہیں کی، ان کی گورنری کی کوئی اہمیت نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کی حلف برداری اتنی اہم نہیں تھی کہ وہ اپنا وقت ضائع کرتے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی کوئی اہمیت نہیں۔ اس سے پہلے کبھی کسی فارم 47 کی حلف برداری میں حصہ نہیں لیا۔واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کو خیبرپختونخوا کے 40ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں