0

آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے قبل کیا کیا؟

نئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے قبل یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو پولیس فورس نے سلامی دی، سید علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ترجمان کے مطابق سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے، علی ناصر رضوی پنجاب کے 9 اضلاع میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق علی ناصر رضوی اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او اور ڈی آئی جی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں