0

نوشین شاہ کی ٹانگ کیسے ٹوٹی؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں

اس طرح کے واقعات زیادہ تر مرد اداکاروں کے ساتھ سٹنٹ کرتے ہوئے پیش آتے ہیں لیکن ایک مشہور ٹی وی آرٹسٹ نوشین شاہ کی بھی شوٹنگ کے دوران ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے موقع پر اداکارہ نوشین شاہ نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ کئی روز تک لنگڑی کے ساتھ چلتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب پانی میں شوٹنگ جاری تھی تو شیشہ ٹوٹ گیا اور اتنا زور سے ٹکرایا کہ ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس پر پلستر کرنا پڑا۔اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ تک لنگڑا کر چلتی رہی، ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ان کی ٹانگ کا دو بار آپریشن کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں