0

وفاقی وزیرخزانہ سعودی سرمایہ کاری کیلئے پرامید

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ ​​پر بھی بات ہوئی، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے مناسب منصوبے پیش کرے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا میں ملاقاتیں جاری ہیں، وزیر خزانہ نے سٹی بینک حکام سے ملاقات کی، وفاقی وزیر خزانہ نے ملک کے معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی انتظامات سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کامیابی سے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کی، آئی ایم ایف سے دوسرے پروگرام پر بات چیت شروع کردی۔وزیر خزانہ نے برطانوی وزیر مملکت برائے ترقی و افریقہ اینڈریو مچل سے بھی ملاقات کی، وزیر خزانہ نے برطانوی بین الاقوامی سرمایہ کاری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان عبدالرحمٰن سے بھی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ ​​پر بھی بات ہوئی، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے موزوں منصوبے پیش کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں