پاکستانتازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل جیت لیا

لاہور قلندرز اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی پی ایس ایل کا فاتح رہ چکا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز کا ہدف دیا، جو لاہور نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوشال پریرا 62 رنز اور سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ محمد نعیم نے 47 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

کوئٹہ کی جانب سے فہیم اشرف، محمد عامر اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ کی اننگز میں حسن نواز 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ فہیم اشرف نے اختتامی اوورز میں 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 200 سے تجاوز کرا دیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب میں معروف گلوکاروں نے ملی نغمے گا کر اسٹیڈیم کے ماحول کو گرما دیا، اور پاک بحریہ کو آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی، یوں یہ ان کا تیسرا اعزاز ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button