0

فلیپا کینڈلر کی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سےملاقات،کیا گفتگو کی ؟ ،خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

وفاقی وزیر سیفران اور اْمور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے انکے دفتر میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر کی پاکستان میں نمائندہ فلیپا کینڈلر کی ملاقات*۔ پاکستان لاکھوں افغانوں کی فراخدلی سے میزبانی کر رہا ہے اور انہیں تحفظ، معاش، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ امیرمقام *۔ اس وقت پاکستان پی او آر کارڈ رکھنے والے 1.45 ملین رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ امیرمقام *۔ 0.8 ملین افغان شہری کارڈ ہولڈرز اور تقریبا 0.5 سے 0.7 ملین غیر رجسٹرڈ افغان ہیں ،گزشتہ 45 برس سے پاکستان میں افغان مہاجرین کے مسائل کے لئے یو این ایچ سی آر کی مسلسل حمایت کا اعتراف کرتے ہیں۔ امیرمقام *۔ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کے 1.30 ملین پی او آر کارڈز کی تصدیق اور ڈرائیو مشق کے تحت 0.145 یو ایم آر ایف کی پروسیسنگ میں یو این ایچ سی آر کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔امیرمقام *۔ ان معلومات سے ان کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی اور ان کی باوقار واپسی پر ان کی بازآبادکاری اور دوبارہ انضمام میں آبائی ملک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔امیرمقام *۔ یو ایم آر ایف کی تصدیق میں 30 اپریل 2024 تک توسیع کی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یو این ایچ سی آر یو ایم آر ایف کی مکمل تصدیق کے لئے مزید وسائل کو متحرک اور شامل کرے گا۔امیر مقام *۔ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ حکومت پاکستان نے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے پی سی ایم مراکز میں رجسٹرڈ پی او آر خاندانوں کے بچوں کو برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ امیرمقام *۔ ہم غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے سے آگاہ ہیں اور اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس عمل میں کسی کو بھی ہراساں نہیں کیا گیا یا حراست میں نہیں لیا گیا۔ امیرمقام *۔ ہم یو این ایچ سی آر کی جانب سے 375 ڈالر فی فرد کے علاوہ وطن واپسی کی گرانٹ کے طور پر 700 ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کو سراہتے ہیں تاکہ افغان مہاجرین اپنی خواہشات اور مطالبات کے مطابق اپنے وطن واپس جانے کے بعد اپنی زندگیاں گزار سکیں۔امیرمقام *۔ ہمیں ایس ایس اے آر کے تحت تین ستونوں کو مزید مضبوط بنانے اور سپورٹ پلیٹ فارم اور کور گروپ کو فعال کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ امیرمقام *۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی صورتحال کا حل افغانستان میں مضمر ہے۔ امیرمقام *۔ افغانستان میں مزید سرمایہ کاری اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ امیرمقام *۔ واپسی اور دوبارہ انضمام کے ترجیحی علاقوں (پی اے آر آر) کے زریعے افغانستان میں پائیدار منافع کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔ امیرمقام *۔ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے لئے پی اے آر آر میں کوٹہ بھی مختص کیا جاسکتا ہے۔ امیرمقام *۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ترقیاتی اور انسانی روابط ایک ضرورت ہے تاہم اس کے لیے خصوصی گرانٹ کی بھی ضرورت ہے۔ امیرمقام *۔ پاکستان پناہ گزینوں کی صورتحال کو انسانی نقطہ نظر کے مطابق دیکھتا ہے۔ امیرمقام *۔ ہم نے دیکھا ہے کہ آر اے ایچ اے کے ترقیاتی فنڈز میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ امیرمقام *۔ یہ بہت چیلنجنگ ہے ہم پناہ گزینوں کے منصوبے (آر آر پی) کی شکل میں عطیہ دہندگان کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امیرمقام *۔ آر آر پی 2024 کے آغاز میں یو این ایچ سی آر کے موثر تعاون کے منتظر ہیں۔ امیرمقام *۔ امید کرتے ہیں کہ یہ جذبہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ امیرمقام *۔ امید کرتے ہیں کہ آر آر پی 2024 کو حکومت کی ترجیحات کے ساتھ شروع کیا جائے گا اور ہماری پالیسیاں اس کے نفاذ میں ظاہر ہوں گی۔امیر مقام *۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ سیفران آر آر پی کے تحت منصوبوں سے فائدہ اٹھانے والوں کے اہداف اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی بنیادی اصلاح میں شریک کار ہوگا۔ امیرمقام *۔ اس ضمن میں ٹھوس کام، سازوسامان، نقد امداد، اسکالرشپ اسکیموں وغیرہ پر زیادہ توجہ دی جائے، کیونکہ اس کا فوری اثر ہوتا ہے جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ خیر سگالی پیدا ہوتی ہے۔ امیرمقام *۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کے مسئلے کے پائیدار حل کے لیے ہر سطح پر تعاون کرے گی۔ امیرمقام *۔ ہمارا موقف یکساں ہے اور ہمیں پاکستان کی معاشی اور دفاعی سلامتی مقدم ہے۔ فلیپا کینڈلر*۔ اقوام متحدہ افغان مہاجرین کی پاکستان سے اپنے ملک واپس جانے کے حوالے سے پاکستان کی مکمل مالی معاونت کرے گا۔ فلیپا کینڈلر*۔ حکومت پاکستان کی افغان مہاجرین کے حوالے سے اے سی سی کارڈ ہولڈرز کے لیے کیے جانے والے مثبت اقدامات کے لیے شکر گذار ہیں۔ فلیپا کینڈلر*۔ پاکستان کو دیرپا نتائج حاصل کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ فلیپا کینڈلر*۔ ملاقات میں سیکرٹری سیفران ناہید ایس درانی ،چیف کمشنر افغان مہاجرین عباس خان اور جوائنٹ سیکرٹری سیفران آغا وسیم احمد اور دیگر موجود تھے۔ *۔ وفاقی وزیر سیفران اور اْمور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے یو این ایچ سی آر کی پاکستان میں نمائندہ فلیپا کینڈلر کو سوینیئر پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں