0

وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ناروال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تھانہ صدر میں 23 سالہ ابو بکر کے کزن کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رضوان کا کہنا تھا کہ ابوبکر موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ انہیں سرکاری گاڑی نے ٹکر مار دی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابوبکر کے اہل خانہ کی جانب سے مقدمے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق گاڑیاں وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی کے لیے کرتارپور جا رہی تھیں کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی مبینہ طور پر اوور ٹیک کر کے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ اس کا دوست محفوظ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں