0

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ تقریب سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ جلسے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔اجلاس میں شرکت کے لیے چیف جسٹس، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو خصوصی دعوت نامے دیے گئے ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے جبکہ چاروں صوبائی اسپیکر، اسپیکر آزاد جموں کشمیر اور اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس کی کوریج کے لیے میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی دعوت نامے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی خصوصی دعوت کا ہونا ضروری ہے۔ خصوصی دعوت نامے کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہونا ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں