0

مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ کے بیان نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد/واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرح مبادلہ مستحکم ہے جبکہ تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کی اقتصادی پالیسی آؤٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اور نمو کے لیے اصلاحاتی پروگرام کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے تین اہم اصلاحاتی شعبوں کا بھی خاکہ پیش کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی شعبے نے اس سال مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں معیشت کے اہم اشاریے بشمول ترسیلات زر بہتر کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ وسیع تر توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں