0

یہ ہوئی نہ بات،وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو کہا تھاکر دکھایا ، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان،اطلاق کب سے ہوگا،اہم خبر آگئی

پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا اعلان، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا اور ’’نو پلاسٹک‘‘ مہم چلائی جائے گی۔ پلاسٹک بیگز کی پیداوار، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے لوگ پلاسٹک کے تھیلے استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کپڑوں اور کاغذی تھیلوں کے استعمال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں سمیت تمام لوگ گھروں میں پلاسٹک کے تھیلوں، پلاسٹک کی اشیاء اور برتنوں کا استعمال نہ کرنے کی مہم کا ساتھ دیں۔ استعمال مت کرو.ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر بنانا ہم سب کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنائیں گے، طلباء اور تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پلاسٹک سے انسانی صحت کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں