0

40 سال تک مدینہ میںزائرین کو مفت چائےچائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں گزشتہ چالیس سال سے زائرین کو مفت چائے اور کافی فراہم کرنے والے شیخ اسماعیل الزائم ابو الصبا انتقال کر گئے۔ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حما سے تھا۔وہ پچاس سال مدینہ میں رہے اور ہر آنے والے حاجی کو چائے، کافی اور کھجور مفت پیش کرتے تھے۔ شیخ اسماعیل بعض اوقات اپنے آبائی علاقے سے آنے والے زائرین کو روایتی مٹھائیاں پیش کرتے تھے۔ان کی عمر 96 سال تھی، وہ اپنی انسانیت کی خدمت کے باعث “پیغمبر کے مہمانوں کے میزبان” کے نام سے جانے جاتے تھے۔ تعریف کی جا رہی ہے۔وہ مسجد نبوی کے پاس پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھا کرتے تھے، ان کے سامنے ایک میز تھی جس پر کافی اور میٹھے پکوانوں کی پلیٹ تھی۔ وہ کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ بغیر کسی مالی معاوضے کے اللہ کی رضا کے لیے انسانی خدمت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں