0

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی اور 41 زخمی جب کہ 1370 مکانات کو نقصان پہنچا۔ (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ جس میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 32 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے، 12 مرد، 5 خواتین شامل ہیں جب کہ 6 خواتین، 28 مرد اور 7 زخمی ہوئے۔ بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 1370 مکانات کو نقصان پہنچا، 160 مکانات مکمل طور پر جبکہ 1210 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔دیر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ میں حادثات رونما ہوئے تاہم انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 50 ملین روپے جاری کردیے۔ پسنی، ہرنائی، چاغی میں سیلابی صورتحال ہے جب کہ چاغی میں موسلا دھار بارش سے بند ٹوٹ گئے جس کے باعث متعدد مکانات اور دکانیں زیر آب آگئیں۔محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا، 22 اپریل تک ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔کراچی میں کل بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔خیبرپختونخوا، متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں یکے بعد دیگرے غیر متوقع اور غیر معمولی طوفانی بارشوں کا نظام متاثر ہورہا ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں