0

’’حکومت جو چاہے کر لے 16 روپے کی روٹی نہیں بیچیں گے‘‘متحدہ بیکر ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا

لاہور: متحدہ بیکر ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا۔بیکرز ایسوسی ایشن نے سرکاری احکامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 16 روپے کی روٹی نہیں بیچیں گے چاہے پنجاب حکومت کچھ بھی چاہے۔ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آٹے کا تھیلا 1600 روپے اور باریک آٹا 7500 روپے کا نہیں ہو جاتا تب تک وہ روٹی سستی نہیں کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر کے بیشتر تندوروں پر پرانی قیمت بحال کر دی گئی ہے۔دوسری جانب شرقپور شریف میں روٹی 16 اور نان 20 روپے کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف نان روٹی ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ آج حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں