0

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔سعودی معاون وزیر دفاع کا پاکستان پہنچنے پر پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے پرتپاک استقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران وہ سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں