0

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سکیم پر عملدرآمد شروع کردیا،طلبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

مسلم لیگ نے طلباء کو آسان اقساط میں موٹر سائیکلیں دینے کے اقدام پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور طلباء سے جلد از جلد رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹویٹر پیج پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء کو 20 ہزار بائیکس بطور تحفہ دینے کا آغاز کر دیا ہے، جس میں 19 ہزار پیٹرول بائیکس اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس شامل ہیں۔ ان موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بیس ہزار ایڈوانس اور دو سال کی آسان ماہانہ اقساط شامل ہیں جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ bikes.punjab.gov.pk پر رجسٹر ہوں۔ اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں