0

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان آئندہ قرض کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملاقاتوں کے لیے یہاں موجود ہیں، پاکستان اپنی معیشت کے استحکام کے لیے پیش رفت کر رہا ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ ہم معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔پریس کانفرنس کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کے بارے میں سوال کیا گیا کہ مودی نے کہا ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گے۔ قتل کا الزام قبول کیا۔ کیا امریکہ کو بھارتی وزیراعظم کے ایسے بیانات پر تشویش ہے؟یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے امریکا میں ہیں، جہاں انہوں نے آج جی 24 کے وزرائے خزانہ اور بینک گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا گیا۔ملاقات میں ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں