0

نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم پارٹی کے منتخب عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف رواں ہفتے سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما علاقائی مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ میں منحرف رہنماؤں سے مشاورت اور پارٹی کی تنظیم نو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں