0

افسوس ہے کہ نااہلوں سے صرف سختیاں ہی عوام کے نصیب میں ہیں۔ مشیرخزانہ کے پی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت کے مالیاتی مشیر مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ نااہلوں سے ہی عوام کا مقدر ہے۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو پی ڈی ایم کا ردعمل کیا ہو گا؟مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی وزیراعظم ہوتے تو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ریلیف بھی دیتے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے سے 193 روپے 8 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 54 پیسے اضافے سے 174 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں