0

بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے، علی امین گنڈاپور کے بیان نے سب کو حیران کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی مقدمات میں بند کیا گیا ہے، سب کو بے نقاب کیا جائے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 بنانے والے نے اعتراف جرم کیا اور بتایا گیا کہ وہ ذہنی مریض ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ضمیر جب بیدار ہوا تو کہتے ہیں کہ وہ ذہنی مریض ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ لاٹھی کے زور سے منہ بند کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک کا سب سے بڑا مینڈیٹ ملا، کبھی لندن پلان کبھی پلان بن جاتا ہے، کچھ لوگ ملک کو اپنی مرضی کے مطابق چلائیں گے، ایسا ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قیادت کررہے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے معاملات وہ چلا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں