0

وزیراعلیٰ کے پی کےعلی امین گنڈاپور نے سب کو پیھچے چھوڑ دیا،روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر،اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

پنجاب حکومت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی روٹی سستی کرنے کا اعلان کردیا، خیبرپختونخوا حکومت نے 100 گرام روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کردی۔ ظاہر شاہ طورو اور سیکرٹری خوراک ظریف المعانی سے مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا میں روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کیا گیا۔صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات کرتی رہے گی، خیبرپختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات کیے جائیں گے۔ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں