0

آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل کا درجہ مل گیا، آج ان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں آمدپروٹوکول کے ساتھ ہوئی

پارلیمانی سیاست کے آغاز کے ساتھ ہی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا درجہ بھی مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئین میں اس حیثیت کا کوئی استحقاق یا حوالہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ذمہ داری ہے اور یہ حیثیت ایک سفارتی کنونشن کے طور پر رکھی گئی ہے۔ تاہم اب غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد کے موقع پر یا بین الاقوامی کانفرنسوں میں آصفہ بھٹو ان کے استقبال اور بیرون ملک ہونے والی اہم تقریبات میں نظر آئیں گی۔ اسی طرح بلیو بک میں خاتون اول کے لیے کوئی پروٹوکول نہیں ہے، تاہم ایوان صدر میں خاتون اول کے لیے ایک عملہ مقرر کیا جاتا ہے جو ضرورت پڑنے پر اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔یاد رہے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنانے کا عندیہ دیا تھا تاہم بختاور بھٹو نے اسی روز ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں آصف زرداری کے ساتھ آصفہ بھٹو کی تصویر پوسٹ کردی تھی۔ لکھا گیا کہ آصفہ بھٹو جو عدالت میں پیشی سے جیل سے رہائی تک صدر زرداری کے ساتھ تھیں، خاتون اول کی حیثیت سے صدر پاکستان کے ساتھ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں