0

سعودی وزیرِ خارجہ وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے،آج آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا۔ذرائع کے مطابق شہزادہ فیصل وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایوان صدر جائیں گے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی۔سعودی وفد آج ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا، سعودی وزیر خارجہ آج شام دفتر خارجہ بھی جائیں گے، جہاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس ہوگی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں