0

چلنے کے انداز اور رات کی نیند کے درمیان تعلق کا انکشاف

ورجینیا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چلتے وقت بھرپور توانائی کے ساتھ قدم اٹھانا ممکنہ طور پر رات کو بہتر نیند کا ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔امریکا کی جورج میسن یونیورسٹی کے محققین نے نوجوانوں کے ایک گروہ میں موشن سینسر باندھ کر چلنے اور رات کی نیند کی درماین تعلق پر تحقیق کی۔مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جو کندھے جھکا کر اور بے ترتیب قدموں کے ساتھ (جیسے کہ وہ نشے میں ہوں) چلتے تھے ان کی نیند کے خراب ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔ ساتھ ہی یہ اشاریے ان افراد کے زخمی ہونے کے امکانات میں اضافے کا اشارہ بھی تھے۔اس تحقیق میں محققین نے موشن سینسنگ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تعلق جاننے کی کوشش کی۔جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ جول مارٹن کا کہنا تھا کہ زیادہ تر افراد نیند پر منفی اثرات رکھنے والے چلنے کے اس انداز کو بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنائے ہوتے ہیں۔ جب کوئی فرد کم نیند لیتا ہے، تب ان کے چلنے کا انداز ’نشہ‘ کرنے والوں جیسا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔نیند کے معیار اور چلنے کے انداز کے درمیان تعلق کے حوالے سے ماضی میں متعدد تحقیقیں کی جا چکی ہیں۔میں اسرائیل کی یونیورسٹی آف ہائیفا کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ وہ بوڑھے لوگ جن کی نیند کا معیار خراتب ہوتے ہیں وہ سست اور بے ترتیب قدموں کے ساتھ چلتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے گرنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں