0

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی ایک وجہ ہے۔

ایریزونا: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی ایک وجہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں نیند کی کمی اور مائیگرین کے درمیان ایک تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے سے درد شقیقہ کے شکار افراد میں درد شقیقہ کے حملوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔درد شقیقہ کے شکار بہت سے لوگ نیند کی خرابی کا شکار ہوتے ہیں، جن میں بے خوابی، نیند آنے میں دشواری، نیند کا خراب معیار، دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آنا، نیند سے جلد بیدار ہونا، اور درد شقیقہ کی وجہ سے نیند میں خلل شامل ہیں۔ ریسرچ ڈائریکٹر اور فارماکولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر فرینک پوریکا نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ درد شقیقہ نیند میں خلل کا سبب بنتا ہے یا اس کے برعکس۔ لیکن یہ طویل عرصے سے تسلیم کیا گیا ہے کہ نیند اور درد شقیقہ کے درمیان تعلق ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں