0

پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا،کون سی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ؟سب پتا چل گیا

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا، خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے باقاعدہ ملاقاتیں کی ہیں۔سیاست میں واپسی کے حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ اس سال سیاست کے میدان میں آنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، حالات کو دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، اس وقت موجودہ حکومتوں کو دیکھ رہے ہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔ نوشہرہ کے لیے 10 ارب کی منظوری دی گئی تھی جو واپس کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں