0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رہے گی جب کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی معطل رہے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔ نوٹس بھیجا لیکن کوئی جواب نہیں ملاانہوں نے کہا کہ میٹرڈ سسٹم کے تحت فلنگ کا مطالبہ پورا کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور اہلکاروں نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اب مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں