0

اسرائیلی جہاز پر کوئی پاکستانی موجود ہے تو برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دینگے ، ایران نے بیان جاری کردیا

ایرانی فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی طیارے میں دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ دفتر خارجہ نے ایرانی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔دوسری جانب ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی جہاز پر کوئی پاکستانی ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر رہا کیا جائے گااسرائیلی طیارے میں پاکستانی عملے کی موجودگی کے معاملے پر ایرانی سفیر رضا مغدام نے کہا کہ زوڈیک کمپنی کے طیارے میں پاکستانی کی موجودگی کی تصدیق کا انتظار ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول کر کے تہران بھیج دی گئی ہیں، اگر طیارے میں کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں