0

ملک کےمختلف شہروں میں طوفانی ہوائیں اور بارشوں ںے تباہی مچادی، آسمانی بجلی گرنے سے 4افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

بلوچستان کے مختلف شہر مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے، تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے نوشکی چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، گلستان اور دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خضدار قلات، سوراب ہرنائی نوشکی مستونگ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے جب کہ کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور دیواریں، سولر پینل اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم کسی بھی علاقے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد صوبے میں بارش ہوئی۔ یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ بارش سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاراچنار میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا جبکہ کوہ صفد اور دیگر پہاڑی چوٹیوں پاراچنار پر برف باری کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں