0

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ کتنے دن قیام کریں گا؟جانیں

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج اپنے وفد کے ہمراہ ایک ہفتے کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کے علاوہ وہ امریکی نائب وزیر ڈیوڈ لو اور ڈپٹی سیکرٹری خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کا دورہ 13 سے 21 اپریل تک ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے قرضوں کے لیے مشن بھیجنے کی درخواست بھی کرے گا۔ علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ 2024 جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ملک میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔ یہ 15 فیصد تک آئے گا۔آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کی شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان میں اصلاحات نافذ ہوتی ہیں تو رواں سال سے معاشی بحالی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اے ڈی بی کی رپورٹ میں رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ سیاسی عدم استحکام کو معاشی بحالی اور اصلاحات کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں