0

پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے:آئی ایم ایف نے بیان جاری کر دیا

اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک میں خطاب کرتے ہوئے کرسٹا لینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔کرسٹا لیناارجیوا نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے مکمل کر رہا ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آگے بڑھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات کر رہا ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت سے مسائل ابھی حل طلب ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظام کے لیے رابطہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں