0

وٹامن ڈی لینے سے ایک شخص کی موت، ڈاکٹروں نے انتباہ جاری کردیا

لندن: برطانیہ میں ایک شہری کی خون میں کیلشیئم کی زیادتی کی وجہ سے موت کے بعد ماہرین نے وٹامن ڈی سے متعلق وارننگ جاری کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 89 سالہ برطانوی شہری ڈیوڈ میچنر hypercalcemia کے باعث انتقال کرگیا ہے۔ ہائپرکیلیسیمیا وہ حالت ہے جس میں وٹامن ڈی زیادہ لینے سے خون میں کیلیشیم کی سطح بڑھ جاتی ہے کیونکہ وٹامن ڈی خون میں کیلشیم کو جذب کروانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ڈیوڈ کو ریڈہِل کے ایسٹ سرے اسپتال میں تشویش ناک حالت میں داخل کرایا گیا تھا جس کے دس دن بعد ان کی موت ہوگئی۔ ڈیوڈ کے ڈاکٹر جوناتھن اسٹیونز کی رپورٹ کے مطابق 89 سالہ شہری میں وٹامن ڈی کی سطح بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے وہ ڈیوڈ کیلئے زہرِ قاتل ثابت ہوا اور ہائپرکیلیسیمیا کی وجہ بنا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں