0

2040 تک پروسٹیٹ کینسر کی تعداد میں دُگنا اضافہ متوقع

لندن: ایک نئے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں پروسٹیٹ کینسر کے کیسز کی تعداد 2040 تک دوگنا ہونے کی توقع ہے۔ لانسٹ کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2020 میں پروسٹیٹ کینسر کے 1.4 ملین کیسز کی تشخیص کی جائے گی۔ 2040 تک بڑھ کر 2.9 ملین تک پہنچ جائے گی۔ بیماری کی وجہ سے ہونے والی اموات میں بھی 85 فیصد اضافہ متوقع ہے، یعنی اس عرصے کے دوران تقریباً سات لاکھ اموات۔ محققین کے مطابق اموات اور تشخیص میں اضافے سے بچنا ممکن نہیں۔جبکہ زیادہ تر کیسز کا کم اور اوسط آمدنی رکھنے والے مملک میں سامنے آنا متوقع ہے۔تحقیق کے مطابق بوڑھی ہوتی آبادی اور عمر میں اضافے جیسے عوامل بوڑھے افراد کے اس بیماری سے متاثر ہونے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔پروسٹیٹ کینسر کے مرکزی عوامل میں عمر کا 50 برس سے زیادہ ہونا اور بیماری کی خاندانی تاریخ ہونا شامل ہیں۔ لہٰذا محققین کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کے اقدامات کے سبب کیسز میں اضافے کا روکا جانا ممکن نہیں ہوگا۔تاہم، مصنفین نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک (جہاں زیادہ تعداد میں کیسز کا سامنے آنا متوقع ہے) میں جلد تشخیص کے لیے کینسر اسکریننگ پروگرام فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں