0

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے تو معیشت استحکام کی طرف جائیگی، مفتاح اسماعیل کی پیشگوئی

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا تو معیشت استحکام کی طرف جائے گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو معاشی حالات خراب اور ابتر تھے اب بہتر ہو رہے ہیں۔ اگلے دو سالوں تک معاشی ترقی زیادہ نہیں ہوگی۔ غربت اور مہنگائی اگلے ایک دو سال تک رہے گی لیکن بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجٹ خسارہ کم کرنا ہوگا، بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے این ایف سی ایوارڈ اور نجکاری کو دیکھنا ہوگا۔اب حکومت بجلی اور گیس کی قیمت برداشت نہیں کر سکتی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنشن اور بیوروکریٹک اصلاحات کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ اگلے 7 سے 8 سالوں میں پنشن اخراجات کا سب سے بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ سابق وزیر خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کو ڈر ہے کہ ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔ گزشتہ سال معیشت کے لحاظ سے بدترین رہا۔ انہوں نے کہا کہ آخری دور میں آئی ایم ایف ڈیل کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہوئے۔ اورنگزیب آیا تو اس نے حالات کو بہتر ہوتے پایا. مشکل فیصلے اور اصلاحات کرنا ہوں گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امید ہے کہ محمد اورنگزیب مثبت کام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مہنگائی 28 فیصد کی شرح سے بڑھی، اس سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد تک کم ہو جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق اگلے سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں