0

صحت مند آبادی خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، مریم نواز شریف کا صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند آبادی ہی خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ صحت کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ ہر فرد کے لیے اپنی صحت کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ایک شخص کی صحت صرف ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر شہری کے لیے صحت کی سہولیات کی مساوی رسائی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ علاج کی سہولیات کے ساتھ صحت مند طرز زندگی کے بارے میں شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ صحت مند طرز زندگی کا انتخاب کریں، سادہ غذائیت والی غذائیں کھائیں۔انہوں نے کہا کہ صحت میں اصلاحات پہلی ترجیح ہیں، عوام کو بھی صحت مند طرز زندگی اپنانا چاہیے۔ صحت مند پنجاب کے وژن کے تحت صحت میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کے لیے اربوں روپے کے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب میں بھی ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔ پنجاب کا پہلا سرکاری محمد نواز شریف کینسر ہسپتال لاہور میں بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع ہو جائے گی، ہوم ڈیلیوری بھی جلد شروع ہو جائے گی۔ سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔ 2500 پرائمری ہیلتھ یونٹس اور 300 رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں