0

شیر افضل مروت کا پارٹی اختلافات پر بیانات نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے میڈیا میں پی ٹی آئی میں اختلافات کا کھیل جاری ہے، میں نے بھی ان معاملات میں اپنی غفلت دیکھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا ہوگا، آج کے بعد پارٹی اختلافات کے معاملے پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں پارٹی میں اپنے تمام اختلافات ختم کرتا ہوں، پارٹی کے اندر کسی نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا تو جواب نہیں دیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میں آج سے پارٹی میں اپنے تمام مسائل حل کر رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں