0

شہریار آفریدی کی پارٹی قیادت کو دھمکی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد: سیاست میں ہلچل مچ گئی، پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کوہاٹ جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پارٹی میں کچھ منافق اور سانپ ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش رہیں۔ مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں، شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ پارٹی ان کی ہے جن کی ماؤں بہنوں کی بے عزتی کی گئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دے رہا ہوں کہ کارکنوں کو اوپر لائیں.رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پارٹی پیراشوٹ سے آنے والے لوگوں کو مسترد کرتی ہے، جنہوں نے ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور انہیں دوبارہ گلے نہیں لگانے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں