0

علی امین گنڈاپور مریم نواز سے خدمت کی سیاست سیکھیں، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کابیان

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو مریم نواز سے خدمت کی سیاست سیکھنی چاہیے۔ پختونخوا میں ان کے پاس تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، یہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے 10 ہزار مستحق افراد کی مالی امداد کا اعلان کیا، اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے، انہوں نے اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوٹرن لیا۔ نوکریاں دینے کا دعویٰ، 50 لاکھ گھروں کے نعرے کو سیاسی نعرہ قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سے مریم نواز سے تعصب اور بغض کا اظہار ہو سکتا ہے، مریم نواز نے رمضان پیکج کے تحت 64 لاکھ خاندانوں کو مفت گھر دیئے ہیں۔ راشن تقسیم کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے 10 ہزار مسیحی خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی، وزیر اعلیٰ حنجاب نے بھی 700 ہندو خاندانوں میں امداد تقسیم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں