اوورسیزتازہ ترین

میانمار زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عالمی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ میانمار کے زلزلہ زدہ علاقوں میں موسم بدلنے پر وبائیں پھیل سکتی ہیں۔

میانمار کے زلزلہ زدہ علاقوں میں کام کرنے والی عالمی امدادی تنظیموں نے متنبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے ساتھ ساتھ تیز بارشوں کے باعث متاثرین میں بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ جمعے کے زلزلے میں مرنے والے لوگوں کی تعداد 3085 ہو گئی ہے جبکہ 341 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ملکی تاریخ کے بدترین زلزلے نے منڈالے اور سگائنگ نامی شہروں میں زیادہ تباہی پھیلائی۔

متاثرین خوف کے باعث اپنے خستہ حال گھروں میں واپس جا کر نہیں رہ رہے بلکہ کھلے آسمان تلے یا پھر امدادی کیمپوں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جہاں شدید گرمی یا پھر تیز بارشیں، صحت عامہ کے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید موسم متاثرین میں ہیضہ اور دیگر بیماریاں پھیلا سکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button