0

کیا روینہ ٹنڈن ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل کا حصہ بنیں گی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سپر ہٹ کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل کا حصہ بننے کے سوال پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ایک حالیہ انٹرویو میں روینہ ٹنڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ‘انداز اپنا اپنا 2’ میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں یہ فلم ضرور کرنا پسند کروں گی کیونکہ یہ ایک اچھی کامیڈی فلم ہوگی۔چند روز قبل بالی ووڈ کے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ عامر خان نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی مشہور زمانہ فلم کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں