0

عالیہ نے رنبیر کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟

ممبئی: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔معروف کامیڈین کپل شرما کی میزبانی میں، ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کا پہلا ایپی سوڈ 30 مارچ کو نیٹ فلکس پر نشر ہوا، جس میں رنبیر کپور، ان کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور شامل ہیں۔شو ذرائع کے مطابق معاوضے کے معاہدے کو حتمی شکل نہ دینے کی وجہ سے عالیہ بھٹ شو کا حصہ نہیں بن سکیں۔کپل شرما شو میں آنے والے اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے فیس ادا کرتے ہیں جبکہ مدعو کیے گئے فنکاروں کو معاوضہ دیا جاتا ہے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سے کہا گیا کہ وہ ایک ساتھ ایک ایپی سوڈ میں نظر آنے کے لیے بھاری فیس ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں