
وسطی ایشیا میں مارچ کے دوران حیران کن گرمی کی لہر نے فصلوں اور پانی کی فراہمی کے نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان میں کی گئی تحقیق کے مطابق، پانچوں ملکوں میں مارچ کے مہینے کا درجۂ حرارت تاریخی اعتبار سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافی رہا جس نے دیہی علاقوں کے نظام زندگی کو متاثر کیا جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ تحقیق ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن نے کی ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور حد سے زیادہ موسمی حالات کے مطالعے کے لیے سائنسدانوں کا اتحاد ہے۔