0

شاہین آفریدی کو PCB نے بیان جاری کرنے سے روک دیا، محسن نقوی کا آج شاہین آفریدی سے بھی ملاقات ،کیاہونے والا ہے ،اہم خبر آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، وہ شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے آخری لمحات میں بتاتے ہوئے تفصیلی ٹویٹ لکھی تھی۔ ٹویٹ کرنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی مشاورت کے بغیر جاری ہونے والے بیان پر اپنے تحفظات سامنے رکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں