0

تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن کل سے شروع ہو گی، کتنا ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟اچانک خبر نے شہریوں کے ہوش اُڑ ا دیئے

تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن کل سے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں شروع ہوگی۔ تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ تاجروں اور دکانداروں کے لیے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہو گا، حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تاجروں اور دکانداروں پر ٹیکس ادا کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی طریقہ کار 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سکیم کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے ہو گی۔ ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024 سے ہوگا۔. 15 جولائی کے بعد ہر مہینے کی 15 تاریخ کو وصولی کی جائے گی۔ اس اسکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں پر ہوگا۔ یہ اسکیم مینوفیکچررز اور ریٹیلرز، امپورٹر اور ریٹیلرز پر بھی لاگو ہوگی۔ پہلی رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔ تاجروں اور دکانداروں کے لیے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا۔ تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ رجسٹریشن ٹیکس سہولت مراکز کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔ 30 اپریل رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں