0

بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی

لاہور: سابق کپتان بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی سفارش کی ہے۔ یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا تھا۔ بابر اعظم نے 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی، ان کی کپتانی میں پاکستان نے 42 میچ جیتے اور 23 میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں