
ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف انڈیا کو بدترین شکست سے دوچار کر دیا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان نے انڈیا کو 14-1 کے واضح مارجن سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔
میچ میں پاکستان کی کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ وسیم اکرم، اکرام اللّٰہ، حسین اور ریحان کی شاندار بیٹنگ جبکہ حارث، حسین اور محب شاہ کی عمدہ پچنگ نے پاکستان کو فتح دلائی۔
انڈیا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے جشن منایا اور "پاکستان زندہ باد” کے نعرے بلند کیے۔
پاکستان اب فائنل میں فلسطین کا سامنا کرے گا، جس نے سیمی فائنل میں میزبان ایران کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے آئندہ چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
یہ جیت نہ صرف قومی ٹیم کے لیے اہم کامیابی ہے بلکہ بیس بال جیسے کھیل میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کا ثبوت بھی ہے۔