0

4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان،کا نوٹیفکیشن بھی جاری

سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں جمعرات کو تعطیل ہوگی۔ اسی طرح یکم اپریل کو ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں