0

پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی برسی پربڑااعلان، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان بلاول ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 اپریل کو ہونے والا اجلاس رمضان المبارک کے حوالے سے ملتوی کیا گیا ہے۔ ترجمان سریندر ولاسائی کے مطابق شہید بھٹو کی یاد میں جلسہ 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 4 اپریل بروز جمعرات سندھ میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔ 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر لوکل کونسلز اور سندھ حکومت کے تمام حکام کو بھی چھٹی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں